عمران اپنا دامن کھولیں اور قومی اتفاق رائے پیدا کریں، فاروق حیدر

109

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے سیاسی اختلافات حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے گزارش ہے اپنا دامن کھولیں اور قومی اتفاق رائے پیدا کریں، ٹی وی ٹاک شوز میں لڑائی جھگڑے بند کروائیں، قوم بہت تقسیم ہو چکی ہے۔راجا فاروق حیدر نے کہا کہ اتفاق رائے کے لیے وزیراعظم عمران خان خود کو اوپر کریں، تقسیم در تقسیم بہت ہوگئی، اب اس سے باہر نکلیں، پاکستان مسلم امہ کی لیڈرشپ کرے گا۔