بدعنوان لوگوں سے مفاہمت کا نہ کہا جائے، عمران خان

91

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ راجا فاروق حیدر کے مطالبے پر کہا کہ میری ذاتی کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے، مسئلہ یہ ہے کہ میرے گھر میں کوئی چوری کرتا ہے اور میرے گھر کو مقروض کردیتا ہے تو کیا میں اس سے دوستی کر لوں۔ عمران خا ن نے ایک شعر پڑھا’’مفاہمت نہ سکھا جبرناروا سے مجھے۔ میں سربکف ہوں لڑا دے مجھے کسی بلا سے‘‘ان کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی بھی کرپٹ لوگوں سے جو ملک سے پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے ہیں ، مہربانی کر کے مجھے کبھی ان سے مفاہمت کرنے کا نہ کہیں۔جو ادارہ کھول کر دیکھتا ہوں اس کے پیچھے کرپشن ہے اس کو کنگال کیا گیا ہے، پی آئی اے لیں، بجلی لے لیں، گیس لے لیں، جو بھی لیں اس کے پیچھے کرپشن نظر آئے گی۔ یہ ذاتی لڑائی نہیں ہے یہ میرے ملک کی لڑائی ہے۔ چین جو آج ترقی کر گیا ہے انہوں نے 5سالوں میں 450وزیروں کو جیل میں ڈالا ہے۔امریکا یا دیگر ممالک کو دیکھیںوہ 30 ،30سال بعد جن لوگوں نے کرپشن کی ہے ان لوگوں کو پکڑ کر جیل میں ڈالتے ہیں۔