مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری‘ مزید2نوجوان شہید

111

سرینگر،(صباح نیوز)مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے قریب بدھ کے روز بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی ایک اور کارروائی کے دوران تین نوجوان شہید ہوگئے واقعے میں ایک فوجی بھی ہلاک ہوا۔ قابض بھارتی فورسز نے دارالحکومت سری نگر کے علاقے لاوا پورہ شلتنگ میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے باہر نکالا اور فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک دستی بم کا حملہ ہوا جس میں ایک بھارتی فوج ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس نے الزام لگایا ہے کہ سری نگر کے لاوا پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں نے ایک بائک پر سفر کرتے ہوئے پولیس چوکی پر فائرنگ شروع کردی۔ یہ واقعہ بارہمولہ سری نگر شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب سیکورٹی اہلکاروں نے گاڑی کو روکا۔ سی آر پی ایف کے ترجمان نے دعوی کیا کہ تیسرا نوجوان زخمی حالت میں اس وقت پکڑا گیا جب وہ موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔سی آر پی ایف کے ترجمان کے مطابق کہ اس حملے میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف کے ایک جوان کی شناخت راجیو رنجن کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے فورا بعد ہی ، بھارتی پولیس اور دستوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاشیاں شروع کیں۔دریں اثناء ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 5اگست کو خطے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد چھ ماہ کے عرصے میں ،5فروری تک ،یوم یکجہتی کشمیر کے دن سمیت، مقبوضہ کشمیر میں 87افراد کو شہید کیا گیا جن میں آٹھ عام شہری تھے۔شہریوں میں 2 خواتین اور4 بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ 7 افراد کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ 18لوگ ایسے تھے جو کہ نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بنے۔ صرف دسمبرمیں 25 اور جنوری میں 19افراد شہید ہوئے ۔ اس دوران 39بھارتی سکیورٹی اہلکار ہلاک اور491زخمی ہوئے۔ 11629افراد کو مختلف کاروائیوں میں گرفتار کیا گیا۔ صرف اگست کے مہینے میں گیارہ ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 50سے زائد عمارتوں کو تقریباًچھ سو مختلف آپریشنز کے دوران سیکورٹی فورسز نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔مختلف آپریشنز میں مشتعل مظاہرین کی طرف سے سیکورٹی فورسز پر پتھرائوکے 10سے زائد واقعات پیش آئے۔بھارتی فوج ، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروںکی طرف سے آپریشنز میں مظاہرین پر فائرنگ ، پیلٹ گن اور آنسو گیس سے تقریباً 900افراد زخمی ہوئے۔