کشمور میں3سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق،سندھ میں کیسز کی تعداد3ہو گئی

76

کشمور(صباح نیوز) رواں سال سندھ میں ایک اور پولیو وائرس کا کیس سامنے آ گیا جس کے بعد سندھ بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 3 ہو گئی۔سندھ کے ضلع کشمور کے گائوں اللہ ڈنو جعفری کی رہائشی 3 سال کی بچی لاڈو میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کی جانب سے ضلع کشمور کی سوا 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ۔