عمران خان کے اسمبلی سے خطاب سے قبل پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے

73

مظفر آباد (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سے خطاب سے قبل پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم پاکستان یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے لیے ایوان میں پہنچے تو ان کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا اور اس موقع پر کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے احترام میں تمام اراکین اپنے نشستوں پر کھڑے رہے۔