مظلوم کشمیری عوام پر بھارت نے مظالم کی انتہا کردی، راجا جواد

139

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کی اپیل پرپاکستان بھرکی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام راولپنڈی، ٹیکسلا واہ کینٹ، کلر سیداں، گوجر خان میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن کی قیادت امیر ضلع راولپنڈی راجا محمد جواد، ضلعی سیکرٹری سید امجد حسین شاہ، صدر سیاسی کمیٹی ومرکزی رکن شوریٰ شمس الرحمن سواتی، نائب امرائے ضلع ظفر الحسن جوئیہ، چودھری عطا ربانی، ضلعی رہنما محمد تاج عباسی، صدر جے آئی یوتھ ضلع راولپنڈی سردار تفہیم اعظم، امرائے زون امتیاز علی اسلم، ملک، محمد الیاس، محمد ثاقب صدیقی، جاوید اقبال، راجا محمد عمیر، چودھری عابد سمیت دیگر رہنمائوں نے کی۔ اس موقع پر شرکا نے بھارت کیخلاف اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام پر بھارت نے مظالم کی انتہا کردی لیکن پاکستانی حکمرانوں سمیت عالمی برادری بے حسی اور بے غیرتی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ حکمران غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے کشمیری عوام کی عملی مدد کریں۔