مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ

74

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع ریاسی میں ردکھد کے مقام پر فنی خرابی کی وجہ سے چیٹاک ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا جبکہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔ رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا۔