فیصل بینک سرحد پار رقوم کی ادائیگی کے لیے معاہدہ

444

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیصل بینک لمیٹیڈ نے صارفین کے لیے ڈیجیٹل سطح کے سولیوشنز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دنیا بھر میں کاروباروں کو تیز تر، محفوظ، آسان سرحد پار ادائیگیوں کے قابل بنانے والے عالمی سطح پر ڈیجیٹل ادائیگی کے تسلیم شدہ ادارے Payoneer سے اشتراک کر لیا ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ موجود تھی،

اس معاہدے کی بدولت فیصل بینک لمیٹیڈ کے صارفین Payoneer اکاؤنٹ سے فنڈ نکالنے کی سہولت سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر بینکنگ سہولیات سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے,

یہ اپنی طرز کا پہلا اقدام ہے جس میں فیصل بینک سب پر بازی لے گیا ہے اور پاکستان کی فری لانس برادری کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی سے لیس ملک کا مالیاتی سیکٹر بھی اس سے فائدہ اٹھا سکے گا،

فیصل بینک لمیٹیڈ کے کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ کے سربراہ جناب علی وقار نے کہا کہ ہم Payoneerکے ساتھ اشتراک اور تیزی سے پھیلتے نیٹ ورک کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں جو صارفین اور پارٹنرز کو ایک دوسرے سے جوڑ سکے گا.

یہ شراکت داری ای کامرس کی پالیسی سے بھی مطابقت رکھتی ہے تاکہ ترسیلات زر کے ذریعے ادائیگیاں وصول کرنے والے فری لانسرز اور کمپنیز کو سہولت فراہم کی جا سکے،

فیصل بینک لمیٹیڈ کے چیف ڈیجیٹل آفیسر عارف صدیقی نے کہا کہ یہ اعلان جدید سولیوشنز کو اپنانے کے فیصل بینک لمیٹیڈ کے عزم کی نمائندگی اور فیصل بینک لمیٹیڈ کو عالمی معیار کی سروسز اور سولیوشنز کا حامل ڈیجیٹل بینک بنانے کی ہماری صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے،

Payoneer کے جنوب مشرقی ایشیا اور پاکستان کے نائب صدر جناب میگوئیل وایرن نے کہا کہ پاکستان کے آن لائن فری لانس صارفین اور کمپنیز میں بے پناہ صلاحیت ہے۔ Payoneer ان کا کاروباری شراکت دار ہے اور اپنے پارٹنر نیٹ ورک، بے مثال ٹیکنالوجی اور جدید سروسز کے ذریعے انہیں انوکھے تجربات اور سپورٹ فراہم کرتا ہے،

فیصل بینک کے ساتھ اشتراک مقامی کاروباری برادری میں سرمایہ کاری کے شعبے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو انہیں بروقت، فوری اور محفوظ رقم نکالنے کی سہولت فراہم کرے گا،

Payoneer پاکستان کے کنٹری منیجر جناب محسن مظفر نے کہا کہ ہمارے تیزی سے پھیلتے ہوئے نیٹ ورک کا حصہ بن کر فیصل بینک جیسے مالیاتی ادارے پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے فوری، سستی اور قابل اعتبار رقم کی ادائیگیاں یقینی بنا سکیں گے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس مارکیٹ میں بھی اپنے قدم جما سکیں گے جہاں تک رسائی انتہائی مشکل یا مہنگی ہے،

فیصل بینک لمیٹیڈ کا مقصد اپنے صارفین اور کلائنٹس کو بہترین اعلیٰ معیاری سروسز کی فراہمی ہے۔ Payoneer کے پاس دنیا کے 200 ممالک اور خطوں میں 40 لاکھ سے زائد صارفین ہیں۔ Payoneer کے ساتھ اشتراک فیصل بینک کو فوری سرحد پار رقم کی ادائیگی اور end-to-endtracking کے قابل بنا سکے گا۔