نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر ایک اور نیا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان بھارتی مسلمانوں کو بھڑکا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی مسلمانوں کو حکومت کے خلاف بھڑکا رہا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مودی جب لوک سبھا میں تقریر کیلئے آئے تو اپوزیشن نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مودی نے اپنی تقریر میں اس ردعمل کا محرک پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مظاہرہ کرنے والے بھارت کے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں۔
مودی نے اپوزیشن کی طرف سے تنقید کو گالم گلوچ قرار دیا اور کہا کہ ان دو عشروں میں مجھے اتنا برا بھلا کہا گیا ہے کہ میں اب گالی پروف بن گیا ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے مودی نریندر مودی کے حوالے سے کہا تھا کہ انہیں نوجوان بہت جلد دنڈوں سے ماریں گے کہ وہ اپنے گھر سے بھی نہیں نکل پائیں گے۔