صدر ٹرمپ کی صدارت بچ گئی

179

امریکی سینٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کے الزامات سے بری ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹ میں صدر ٹرمپ کے خلاف عائد الزامات سے متعلق علیحدہ علیحدہ ووٹنگ کی گئی۔

صدر ٹرمپ پر کانگریس کی کاروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے اور طاقت کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے،کانگریس کی کاروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے الزم کی حمایت میں 47 ووٹ جبکہ مخالفت میں 53 ووٹ آئے۔

صدر ٹرمپ پر دوسرا الزام طاقت کے غلط استعمال کا تھا، جس کی حمایت میں 48 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جنگ کے اختیار واپس لینے کا بل منظور

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نےاپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کانگریس: ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ووٹ ڈالنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ سے قبل 2 امریکی صدوراینڈریو جانسن اور بل کلنٹن مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرچکے ہیں لیکن ان دونوں کو بھی امریکی سینیٹ نے بری کردیا تھا۔