پشاور ( آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 10باغی اراکین کو نوٹسز جاری کرتے ہو ئے ایک ہفتے میں وضاحت طلب کر لی ہے، نوٹس کا جواب نہ دینے پر ان کے خلاف پارٹی قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اس سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شہرام خان ترکئی ، عاطف خان اور شکیل خان سے وزارتیں واپس لے لی تھیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ 10باغی اراکین اسمبلی کو پارٹی کے سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹسز موصول ہو گئے ہیں جن میں سے بعض اراکین نے شوکاز نوٹسز وصول کرلیے ہیں جبکہ بعض نے شوکاز نوٹسز وصول نہیں کیے، ذرائع کے مطابق باغی اراکین کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تاہم تحریک انصاف نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ،10 باغی اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی دوسرے مرحلے میں کی جائیگی ۔