لندن (کامرس ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) کے کسٹمر ہیپی نس انڈیکس فریم ورک پرعمل درآمد کے لئے کئے گئے اقدامات کوٹیلی کامز گلوبل سمٹ کے دوران لندن میں منعقدہ 14 ویں سالانہ کسٹمر ایکسپریئنس منیجمنٹ ( سی ای ایم ) ایوارڈز میںتسلیم کیاگیا۔ پی ٹی سی ایل عالمی ٹیلی فونکا گلوبل آپریٹرز کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے اپنے صارفین کو ٹیلی کام کی جدید خدمات کی فراہمی کیلئے بیسٹ ان کلاس کسٹمر انگیجمنٹ ٹول کی کیٹگری میں رنرآپ رہی جہاں پر تقریباََ بارہ بین الاقوامی ٹیلی کام آپریٹر ز نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا ۔کسٹمر ہیپی نس انڈیکس فریم ورک سے حاصل ہونے والی آراء کی بنیاد پرپی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین کو ذاتی تجربہ فراہم کرنے کیلئے فعال انداز میں نہ صرف متعدد منصوبوں کا آغاز کیا بلکہ اپنی خدمات کوترویج کی جس سے اس کی مجموعی سرگرمیاں بہتر ہوئیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، مقیم الحق، چیف کمرشل اینڈ گروپ سٹر یٹیجی آفیسر، پی ٹی سی ایل ،نے کہا ’’ہم پی ٹی سی ایل میں اعلی ترین کسٹمرتجربہ کیلئے مسلسل کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں متعدد بڑے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔