گندم کی سرکاری قیمت 1400 روپے فی من مقرر ہو گی

286

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)ملک میں ضرورت سے زائد گندم موجود ہے، نئی فصل آنے کے بعد پرانی 8 لاکھ ٹن گندم بچ جائے گی، چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن—چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں ضرورت سے زائد گندم موجود ہے، نئی فصل آنے کے بعد پرانی 8 لاکھ ٹن گندم بچ جائے گی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا کہ سیکرٹری لائیو اسٹاک نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فِیڈ ملز کو گندم کی خریداری کی اجازت دی، کوئی نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا، پنجاب سے فیڈ ملز نے 11 لاکھ ٹن گندم خریدی، کے پی کے میں آٹے اور گندم کی ترسیل بند ہونے اور سندھ میں ٹرانسپورٹر کی ہڑتال کے باعث قلت پیدا ہوئی۔اس موقع پر نمائندہ کے پی کے حکومت نے اعتراف کیا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومت کی نالائقی کے باعث گندم کی قیمت بڑھی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس مظفر حسین شاہ کی زیرصدارت ہوا۔نمائندہ کے پی کے حکومت محمد نعیم نے بتایا کہ صوبے میں گندم کی سالانہ ضرورت 46 لاکھ ٹن ہے، خیبر پختونخوا میں گندم کی پیدوار 12 لاکھ ٹن ہے، رواں سال کے پی کے حکومت نے فصل نہیں خریدی۔