کوئٹہ، قنبرانی روڈ پر گیس کے باعث دم گھنٹے سے ایک شخص جاں بحق

101

کوئٹہ (آئی این پی) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے قنبرانی روڈ پر گیس کے باعث دم گھنٹے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق قنبرانی روڈ کے علاقے کشمیر آباد میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے عبدالرزاق سکنہ جھل مگسی جاں بحق ہوگیا، لاش کو فوری طور پر بی ایم سی منتقل کردیا گیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔