ژوب میں سو سالہ قدیم مندر ہندو برادری کے حوالے، برادری کی جانب سے خوشی کا اظہار

104

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ژوب میں سو سالہ قدیم مندر ہندو برادری کے حوالے کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ژوب طحٰہ سلیم اور جامع مسجد ژوب کے خطیب مولانا اللہ داد کاکڑ نے تقریب میں مندر کی چابیاں ہندو برادری کے رہنمائوں کے حوالے کردیں۔ ڈپٹی کمشنر ژوب طحٰہ سلیم کے مطابق یہ مندر سو سال قبل تعمیر کیا گیا تھا اور قیام پاکستان کے بعد اس مندر پر قبضہ کرلیا گیا تھا اور تیس سال قبل اس میں پرائمری سکول بھی قائم کیا گیا تھا۔ یہ اب تک سکول فعال تھا مگر اب عمارت ہندو برادری کے حوالے کرنے کے بعد سکول کو قریبی متبادل جگہ پر منتقل کیا جائیگا۔ ہندو برادری نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔