سیکڑوں لاپتا بلوچ نوجوان بازیاب کروالیے ، اختر مینگل

124

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ میرے بھائی اسد اللہ مینگل اور احمد شاہ پہلے مسنگ پرسنز میں سے تھے ،آج 44سال ہوچکے ہیں اور ہمارا خاندان آج بھی انصاف کا منتظر ہے ،دیگر خاندانوں کی تکلیف کا احساس ہے ۔اختر مینگل نے کہا کہ لاپتاافراد کے حوالے سے بی این پی نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے اور آج بھی وفاقی حکومت میں اس لیے اتحادی ہیں کہ لاپتاا فراد کی بازیابی کے لیے ڈیڑھ سال میں جو کردارادا کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے اور اب تک سیکڑوں لاپتابلوچ نوجوان بازیاب ہوئے ہیں ،بلوچستان نیشنل پارٹی اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور ہماری سیاست کی ترجیحا ت ومحور بلوچستان ہے اور بلوچستان کے حقوق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے۔