میڈیکل رپورٹ مانگی جاتی  ہیں تو چٹھی آتی ہے، فردوس عاشق اعوان

251

اسلام آباد: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہےکہ قانون کو ضدی مریض کے تابع نہیں کرسکتے، ضدی مریض دوائی لینے لندن گئے تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریت فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ اتنے ماہ گزر جانے کے باوجود نوازشریف لندن میں اسپتال نہیں گئے جبکہ  پلیٹ اور چمچوں کی کھنک سنائی دے رہی ہے ،پلیٹ لیٹس نظر نہیں آ رہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جب نواز شریف کی  میڈیکل رپورٹ مانگی جاتی  ہیں تو وہاں سے ایک چٹھی آتی ہے اس بار  جو مضحکہ خیزچٹھی آئی ہے اس میں میڈیکل رپورٹ موجود ہی  نہیں ہے،انکو چاہیں کہ چٹھی سے نکل کرحقیقت کی طرف آئیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ شریف  خاندان اور انکے تمام رشتے دار ملک سے باہر ہیں، شریف خاندان کا ایک فرد مسنگ ہے یہ چاہتے ہیں ان کو بھی باہر بھیجا جائیں، یہ کوئی آپریشن ہے یا بارات ،جو سب پورے ہوں تو بارات نکلے گی۔

انہوں نے (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ہربیٹی چاہتی ہے والد کی سرجری پر ان کے پاس  ہوں لیکن جیل میں موجود باقی بیٹیوں کو تو والد کے جنازے پر بھی جانے کی اجازت نہیں ملی۔