امریکہ: چھریوں کے وار اورگولیاں مار کر ماں نے کمسن بیٹی کو قتل کردیا

191

ویسٹ ورجینیا: امریکہ کی ریاست ویسٹ ورجینیا میں ایک ماں نے اپنی دو چھوٹی بیٹیوں کو قتل کرنےکی کوشش کی۔ 8 سالہ چھوٹی بیٹی حملے کی زد میں آگئی جبکہ 11 سالہ بیٹی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماں نے اپنی دوچھوٹی بیٹیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ 11 سالہ بڑی بیٹی جان بچا کر بھاگ گئی تاہم 8 سالہ چھوٹی بیٹی پر 35 چھریوں کے وار کر کے اور 11 گولیاں مار کر ماں نےاسے قتل کردیا۔

پڑوسی نے بڑی بیٹی کو زخمی حالت میں گھر سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھ کر 911 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے تک بڑی بہن فرار ہوچکی تھی جبکہ چھوٹی بہن کی لاش موجود تھی۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق 8 سالہ ایلزا کے جسم پر چھری سے 35 وار کیے گئے تھے اور پشت اور گردن پر 11 گولیاں ماری گئی تھیں۔

پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتاری کے وقت ماں کے ہاتھ میں خون آلود چھری اور پستول بھی موجود تھے۔