عثمان بزدار 16 فروری تک بچہ بازیاب کروائیں یا عدالت میں پیش ہوں، اعلیٰ عدلیہ

210

لاہور: ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بچے کو بازیاب کروائیں یہ عدالت میں پیش ہوکر اسکی  وضاحت کریں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے صحت یاسمین رشید کی جانب  سے لاہور ہائی کورٹ میں تین سالہ عبدالرافع کی باپ سے بازیابی سے متعلق درخواست کی گئی تھی جس پر جج جسٹس طارق عباسی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرنے کا عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اعلیٰ عدلیہ نے   تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ  آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر آفسران پیش ہوئے اور اپنی بے بسی کا اظہار کیا اور بچے کی بازیابی کے لیے وقت کے تعین سے معذرت کرتے رہے جبکہ عدالت کے پاس وزیر اعلیٰ پنجاب کو طلب کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ اگر 16 فروری تک بچہ بازیاب نہ کروایا گیا تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عدالت میں  خود پیش ہو کر وضاحت دیں گے ۔

یاد رہے کہ3 سالہ عبدالرافع کی والدہ  کی جانب سے تھانہ کوٹ لکھپت میں بچے کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کروا رکھا ہے۔