علاقہ جانی خیل میںکالعدم تنظیموں کے مابین جھڑپ، ٹی ٹی پی کے4افراد گرفتار

84

بنوں(صباح نیوز)علاقہ جانی خیل میں کالعدم تنظیموں کے مابین جھڑپ ،ٹی ٹی پی کے 4افراد گرفتار۔ ذرائع کے مطابق علاقہ جانی خیل میں جمعہ کو حقانی نیٹ ورک اور ٹی ٹی پی تنظیموں کے مابین جھڑپ ہوئی ،جھڑپ اور فائرنگ کئی گھنٹے تک جاری رہی جس کے نتیجے میں حقانی نیٹ ورک نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے 4 افراد کوگرفتار کرلیا،جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔