خیبر پختونخوا پاکستان کی اقتصادی خوشحالی کا گیٹ وے ہے، تیمور جھگڑا

59

پشاور(کامرس ڈیسک)دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کے زیر اہتمام پشاور میں، ’’خیبر پختونخوا: پاکستان کی اقتصادی خوشحالی کا گیٹ‘‘ کے عنوان سے ایک کارپوریٹ نیٹ ورکنگ کانفرنس منعقد ہوئی جس کا مقصد علاقے کے اہم اسٹیک ہولڈرز اور فکری رہنماؤں کو بین الشعبہ جاتی اور مستقبل کے بارے میں گفتگو کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ اس کے علاوہ اِس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد صوبے میں پائیدار اور شمولیتی ترقی کے لیے مشترکہ ایجنڈے کی صورت میں تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا اور نجی شعبے کو تقویت پہنچانا تھا۔خیبر پختونخوا حکومت کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا، چیف سیکرٹری اینڈ انفارمیشن آفیسر، خیبر پختونخوا اِکنامک زونز ڈیویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی (کے پی ای زیڈ ڈی ایم سی) ڈاکٹر صاحبزادہ علی محمود،کے پی بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، حسن داؤد بٹ، یو ایس ایڈ کے مشیر برائے اقتصادی ترقی مجاہد سلیم اور اے سی سی اے کے مارکیٹ اسد حمید خان خصوصی مقررین میں شامل تھے۔