جمشید دستی کا جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے کردیا گیا

56

مظفرگڑھ(صباح نیوز)آئل ٹینکرز لوٹنے اور اغوا کیس میں عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔جمشید دستی کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں جمشید دستی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔سابق رکن قومی اسمبلی کی عدالت میںپیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جمشید دستی کو آئل ٹینکر کے عملے کو اغوا اور تیل چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیاتھا۔