تربت میں ایف سی چوکی پر بم حملہ ، کوئی نقصان نہیں ہوا

46

تربت (آن لائن) تربت میں ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم کا حملہ کیا گیا، خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ گزشتہ روز جب شہر کے جامع مساجد میں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی تو نامعلوم افراد کی طرف سے شہر کے مین بازار بسم اللہ چوک پر قائم ایف سی چوکی پر دستی بم پھنکا گیا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا، دھماکے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ ڈپٹی کمشنرکیچ محمدالیاس کبزئی، ڈی پی اونجیب اللہ پندرانی، ایف سی سائوتھ کے حکام نے فوری طورپرجائے وقوعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ دھماکے کے بعد ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کو گھیرے میںلے کر ایف سی چوکیوں پر تلاشی شروع کردی ۔