حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ضلع مٹھی کے رہائشی افراد نے صوبائی وزیر تعلیم سمیت دیگر حکام اور کمشنر مٹھی سے اپیل کی ہے کہ گاؤں میں موجود واحد اسکول کو کھولا جائے، ڈی ای او مٹھی اور ٹی ای او چھاچھرو کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ افسران نے ہمارے گاؤں میں موجود بی پی ایس اسکول بند کردیا، جس کے باعث گاؤں کے بچے ابتدائی تعلیم سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔ آخر ہمارے بچوں کا کیا قصور، انہیں تعلیم سے کیوں اور کس کے ایما پر دور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گوٹھ کا اسکول کھولا اور اساتذہ تعینات کیے جائیں۔