تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بھارتی افواج کی گولہ باری سے مکان تباہ

63

تتہ پانی( صباح نیوز ) کنٹرول لائن پرآزاد کشمیر کے تتہ پانی گوئی سیکٹر کے علاقے برموچ میں بھارتی افواج کی گولہ باری، ایک مکان تباہ ہوگیا، اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، علاقے میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن پر تتہ پانی گوئی سیکٹر میں بھارتی افواج کی جانب سے گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں فائر کیاگیا ایک گولہ برموچ کے رہائشی محمداشرف ولد حسن محمد کے کچے مکان پر گرا جس کے نتیجے میں مکان تباہ ہوگیا تاہم اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، بھارتی افواج کی جانب ایل اوسی کے علاقوں میں رہائشی مکانوں کو ٹارگٹ فائر کے ذریعے نشانہ بنانا معمول بنتا جارہاہے، اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پید اہوگیا ہے۔