مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

149

لاہور: پاکستان مسلم (ن) کی رہنما مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرنے والا بینچ تحلیل ہوگیا جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے،بینچ میں دوسرے جج جسٹس طارق سلیم شیخ بھی ہوں گے جبکہ نیا بینچ 10 فروری سے کاروائی کا آغاز کرے گا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے مریم نواز کی درخواستوں پر ابتدائی سماعت کی تھی لیکن بینچ تحلیل ہونے پر یہ درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل ہو گئیں، جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کی تھی لیکن درخواستوں پر کوئی قابل ذکر پیش رفت نہ ہو سکی،جس کے بعد دوبارہ اس کیس کی سماعت جسٹس باقرعلی نجفی کرییں گے۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل نکلوانے اور پاسپورٹ واپسی کے لیے الگ الگ درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہوئی ہیں جبکہ نیب مریم نواز کی درخواستوں کی مخالفت کرچکا ہے۔