مظفرگڑھ (اے پی پی)عدالت کے حکم پر آئل ٹینکر عملے کے اغوا اور ڈکیتی کے کیس میں گرفتار سابق رکن قومی اسمبلی اور سربراہ عوامی راج پارٹی جمشید دستی کا طبی معائنہ۔ ڈاکٹرز نے جمشید دستی کو ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست قرار دے دیا، جمشید دستی کے پتے میں پتھری کے علاج کے لیے ڈاکٹرز سے رابطے کی بھی ہدایت۔ جمشید دستی کے ریمانڈ کے لیے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی کے موقع پرسابق رکن اسمبلی کے وکلا کی درخواست پر عدالت نے طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بھیج دیا جہاں ڈاکٹروں کے بورڈ نے ان کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر تندرست اور فٹ قرار دے دیا ہے۔ جمشید دستی پہلے سے پتے کی پتھری کے مریض ہیں جس کا وہ علاج کرا رہے ہیں۔