کرک، گھر میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق،5زخمی

170

کرک (آئی این پی ) کرک میں گھر کے اندردھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکہ کرک کے نواحی علاقے خڑے کے ایک گھر میں گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔دھماکے کے باعث پورا گھر منہدم ہوگیا جس سے ایک شخص جاں بحق اور خواتین، بچوں سمیت 5 زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔