مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوج کی حفاظت کے لیے فولاد ی بنکرکی تعمیر شروع

99

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کی حفاظت کے لیے سخت ترین فولاد ی بنکروں کی تعمیر شروع ہو گئی ہے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق سڑکوں اور اہم و حساس چوراہوں پر بھارتی فوج کے ناکوں پر فولاد کے سخت ترین بنکر بنائے جا رہے ہیں۔کے پی آئی کے مطابق اہم سرکاری عمارتوں کی حفاظت پر تعینات فورسز کے لیے بھی ریت یا مٹی کے تھیلوں کے بجائے فولاد کے سخت ترین بنکر بنائے جارہے ہیں۔