سستی بجلی کے منصوبے شروع کرنے کیلیے محنت کرر ہے ہیں ، عمرایو ب

106

ہری پور(آن لائن)وفاقی وزیر توانائی،پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمرایو ب خان نے کہا ہے کہ وزیرا عظم پاکستان ایک طرف کشمیر کا مقدمہ اور دوسری طرف ملک کو بحرانوں کا شکارکرنے والے کرپٹ مافیا کے خلاف بھرپور جنگ لڑرہے ہیں، حکومت سستی بجلی کے منصوبے شروع کرنے کے لیے دن رات محنت کررہی ہے۔ انہوںنے تحصیل غازی کے گائوں بھرواسہ میں ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز سے گیس فراہمی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ (ن) لیگ اور پی پی کی سابقہ حکومتوں کی غلط و ناقص پالیسیوں بے تحاشہ قرضوں کے حصول اور کرپشن کی سزا قوم آج بھگت رہی ۔