منی بجٹ نے عوام کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں،میاں عبدالستار

106

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیر میاںعبدالستاربیگااورجنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم نے کہا ہے آئے روزکے منی بجٹ نے عوام کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں،حکمران طبقہ مسائل کے حقیقی حل کے بجائے جس طرح روانڈا میں پناہ گاہیں اور لنگر خانے کھولے گئے ہیں اسی طرح پاکستان میں کھولے جارہے ہیں۔غربت،مہنگائی اور بے ر وزگاری کے خاتمے کے لیے لنگر خانے نہیں کارخانے کھولنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے عوام کو ریلیف نہیں مل سکتا۔حکمرانوں میں یہ صلاحیت اور اہلیت ہی نہیں کہ وہ ملک کو کسی بہتری کی طرف لے جائیں۔ میاں عبدالستاربیگانے کہاکہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ میںبحران پیدا کرنے والوں کو جانتا ہوں مگر وہ کسی کانام بتانے کے لیے تیار نہیں،وزیر اعظم بتائیں یا چھپائیں قوم ان کو جانتی اور پہچانتی ہے،یہ لوگ وزیر اعظم کے ہی دائیں بائیں موجود ہیں۔ ملک پر مافیاز کی حکومت ہے ۔ شوگر،ڈرگ اور لینڈ مافیاز پہلے انتخابات میں سرمایہ کاری کرکے اپنے لوگوں کو اقتدار میںلایا اور اب وہ قوم کا خون نچوڑرہے ہیں۔ ملک کی معیشت بیٹھ گئی ہے۔ تاجر، مزدور اور کسان بدحال ہے۔کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے۔ مہنگائی نے عام آدمی کے لیے زندہ رہنا مشکل بنا دیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے پیچھے یہی مافیاز ہیں جو کبھی آٹے کا اور کبھی چینی کا بحران پیدا کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہے ہیں۔ اس وقت ملک پر تاریخ کی بد ترین مسکراہٹ چور حکومت مسلط ہے۔کرپشن، مہنگائی اور بے روز گاری نے لوگوں سے مسکرانے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ وزیراعظم کے یوٹرنز اور جھوٹے وعدوں نے ناامیدی اور مایوسی میں اضافہ کیا۔وزیر اعظم جن لوگوں کے ساتھ کبھی ہاتھ ملانے کو تیار نہیں تھے آج انہیں وزارتیں دے رکھی ہیںاس نااہل ٹولے نے ملک کا جوحشر کردیا ہے اس کا جواب انہیں نا صرف عوام کو بلکہ یوم حشر اللہ کو بھی دینا پڑے ۔