حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایپکا ضلع حیدر آباد کے کامیاب ہونے والے امیدوارں کا نوٹیفکیشن آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر جان محمد سولنگی نے جاری کردیا۔ ایپکا ضلع حیدر آباد کے چیئرمین عمران جان ساریو، صدر جاوید پیرزادہ، سینئر نائب صدر ون سید حضور شاہ، سینئر نائب صدر ٹو شہمیر چانگ، جونیئر نائب صدر امتیاز علی منگریو، جونیئر نائب صدر ٹو شاہد سومرو، جنرل سیکرٹری فراج اکبر خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری طالب لاکھو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حفیظ الرحمن ناریجو، انفارمینشن سیکرٹری مشتاق وسطڑو، رابطہ سیکرٹری امیر علی شاہ اور آفس سیکرٹری لکھمیر بھمبھرو کامیاب قرار پائے۔ حیدر آباد ضلع کے کامیاب عہدیداران کو ایپکا کے صوبائی سینئر رہنما سید منور علی شاہ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد ضلع ایپکا کا قلعہ ہے۔ ایپکا ملازمین کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد ہر صورت میں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو حیدر آباد کے گریڈ ایک سے 17 کے ملازمین کے پروموشن گزشتہ چار سال سے نہیں کیے جارہے، جو فوری طور پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو چاہیے کہ پروموشن کریں، ریونیو سٹی جامشورو کا دفتر بھی بورڈ آف ریونیو حیدرآباد میں چار سال سے بند کر کے ملازمین کی اسکیم لینڈ گریبر کے حوالے کرنے کی سازش ہے جسے ایپکا کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔