پی ٹی آئی نے ملک کو گھمبیر حالات سےنکالا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب

222

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت  ملک کو گھمبیر حالات سےنکالا کردرست سمت پرگامزن کیا جبکہ حکومت نےعوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائےہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کےدورکےویژنری لیڈرہیں،پی ٹی آئی کی  حکومت نے ملک کو گھمبیر حالات سےنکالا کردرست سمت پرگامزن کیا جبکہ اب ہر آنے والا دن گزرے ہوئے دن  سےبہترہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نےعوام کی خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائےہیں جبکہ   ماضی کےحکمرانوں نےذاتی خزانےکی ترقی پرتوجہ مرکوز رکھی، جس کی وجہ سے پاکستان کی عوام آج اس کا  خمیازہ بھگت رہی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت  اور اتحادیوں کے درمیان دراڑیں ڈالنےکی سازش ناکام ہوگی ہے۔