چینی مافیا کی سرپرستی عمران خان خود کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

197

لاہور: لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی عوام کو ریلیف دینے کا جھوٹ بولا جبکہ انکوائری کا ڈرامہ کر کے لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے گزر گئے ہیں لیکن  ابھی تک  عمرا ن خان آٹا اور چینی چور مافیا کو تلاشی نہیں کرسکیں،پاکستانی عوام کے ساتھ انکوائری کا ڈرامہ کر کے لوگوں کو بیوقوف نہ بنائیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا  کہ عمران صاحب، چھوٹے دکانداروں پر چھاپے مارنے سے اصل مافیا نہیں بچ سکتا جبکہ چینی چور مافیا کی سرپرستی آپ خود کر رہے ہیں،آپ کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیں۔