ہمیں مائنس ون فارمولا قبول نہیں، مونس الٰہی

292

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے ہمارے مطالبات کو تسلیم کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں پی ٹی آئی حکومت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے جبکہ  ہمیں کوئی مائنس ون فارمولا قبول نہیں۔

مونس الٰہی نے کہا کہ  حکومتی کمیٹی نے ہمارے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرلیے ہیں جبکہ آج ملاقات میں باقی مطالبات کوبھی مان لیے جائیں گا۔

انہوں نے کہا کہ  موجودہ کمیٹی نے پہلی کمیٹی سے طے پانے والے مطالبات  کوبھی تسلیم کر لیے ہیں۔