چینی کی برآمد  سے عمران خان نے مافیا کو فائدہ پہنچایا، مریم اورنگزیب

302

لاہور:لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا نے ملک میں چینی اور آٹا کی برآمد پر پاپندی کے باوجود سبسڈی دے کر برآمد کی جس سے مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  عمران خان کے ساتھیوں نے جان بوجھ کر چینی، آٹا کی قلت پیدا کی۔

ترجمان نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ  کی جانب سے 28 جنوری کو پابندی کیلئے کہا جبکہ  پابندی میں تاخیر جہانگیر اور خسرو بختیار کی تجوریاں بھرنے کیلئے کی گئی، فوری نوعیت کے معاملے میں ای سی سی نے 2 ہفتے تاخیر کیوں کی؟

انہوں نے کہا کہ چینی کی برآمد، قیمتوں میں اضافہ، پھر قلت اور چینی کی درآمد کا مقصد صرف مافیا کو فائدہ پہنچانا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا چینی برآمد پر پابندی اور پھر مہنگی قیمت برقرار رکھ کر ایک ہی مافیا کو بار بار فائدہ پہنچایا گیا۔