مقبوضہ کشمیر؛ مقبول بٹ کی برسی پر وادی سوگ میں

324

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں مقبول بٹ شہید کی 36ویں برسی پر وادی بھر میں مکمل ہڑتال ہے، حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی چنار میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں اور سڑکیں ویران ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق کی زیرقیادت حریت فورم، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر آزادی پسند رہنماؤں اور تنظیموں نے کی۔

بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11فروری1984ء کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر انکی میت جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دی تھی۔

Image result for maqbool bhat posters in kashmir

ادھر قابض انتظامیہ نے کل مقبول بٹ کی شہادت کی برسی کے سلسلے میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے سیکورٹی کے نام پر سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں جبکہ اضافی فوجیوں کو تعینات کردیاگیا ہے ۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون 191 روز میں داخل ہوگیا ہے، مواصلاتی رابطے بدستور منقطع ہیں اور مظاہروں کو روکنے کیلئے تمام بڑی سڑکوں پرخار دار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں ۔

قبل ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین بزرگ رہنماء سیدعلی گیلانی نے حیدر پورہ سرینگرمیں واقع اپنی رہائش گاہ جہاں وہ مسلسل نظربند ہیں سے جاری ایک ویڈیوپیغام میں کہاہے کہ پاکستان کشمیری عوام کا مشن ہے اور وہ تمام عمر اس مشن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

Image result for maqbool bhat posters in kashmir

انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنے مستقبل کو پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کیلئے عالمی مشن کے طورپر تمام ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مقبول بٹ کوتہاڑ جیل میں 11فروری کوجدوجہدآزادی کی پاداش میں پھانسی دی گئی تھی۔