پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی نے بحریہ ٹاؤن متاثرین کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ڈیسک قائم کر دیا،

385

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کراچی نے بحریہ ٹاؤن متاثرین کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ڈیسک قائم کر دیا گیا۔پبلک ایڈ کراچی جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق بحریہ ٹاؤن متاثرین کی کثیر تعداد نے جماعت اسلامی کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے مسئلے پر جو مہم چلائی اور ملک ریاض حسین کی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے حالیہ ملاقات کے بعد سے کراچی اور بیرون شہر سے متاثرین کی بڑی تعداد جماعت اسلامی سے رجوع کر رہی ہے،

اس حوالے سے پبلک ایڈ کراچی نے ہنگامی بنیادوں پر پبلک ایڈ سکریٹریٹ میں ”بحریہ متاثرین“ ڈیسک قائم کردیا ہے۔بحریہ متاثرین ڈیسک شام چھ سے رات نو بجے تک بحریہ ٹاؤن متاثرین کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے۔جہاں متاثرین کے کوائف اور ان کی مشکلات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جارہی ہے،

ترجمان نے بتایا کہ بیرون ممالک سے بھی متعدد کالز اور ای میل موصول ہو رہی ہیں جن میں متاثرین کی جانب سے جماعت اسلامی سے درخواست کی جا رہی ہے کہ اس مسئلے کے فوری حل کے لیے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ پر دباؤ بڑھایا جائے،

جبکہ دوسری جانب بحریہ متاثرین ایکشن کمیٹی کے رہنما سلمان احمد ایڈوکیٹ نے مقامی روزنامہ میں گزشتہ روز شائع ہونے والی خبرکے حوالے سے شوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی اخبار نے میری تصویر لگا کر اپنی مرضی سے میرے خلاف غلط بیانی کی ہے،میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں،

میں ایک وکیل ہوں اورمیں قانونی حق رکھتا ہوں،اور میں مقامی اخبار کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے اظہار وجوہ کانوٹس بھیجوں گا،جسطرح سے اس نے میرے اور جماعت اسلامی کے خلاف غلط بیانی کی ہے،

انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاون متاثرین کے احتجاج اور تکالیف کو رپورٹ کرنے کے بجائے مقامی اخبار بحریہ متاثرین کے حوالے سے غلط رپورٹنگ کررہا ہے،

واضح رہے کے سلمان احمد ایڈوکیٹ کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے،جس میں انہوں نے اپنے حوالے سے لگنے والے الزامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ہے۔