ہالی وڈ کی فلم ‘دی میٹریکس’ کے ہیرو غلطی سے اسکول کی کتاب میں

246

یوکرین: ‘دی میٹریکس’ فلم کے مشہور اداکار کیانو ریوز غلطی سے اسکولوں کی نصابی کتاب کا حصہ بن گئے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئیٹر کے ایک صارف نے ایک مزاحیہ تصویر پوسٹ کی جس میں کیانو ریوز 1932 میں کچھ تعمیراتی مزدوروں کے ساتھ ایک فلک بوس عمارت کے اوپر سینڈویچ کھا رہے ہیں۔

اس پورے منظر کو، جسے انٹرنیٹ پر ‘سیڈ کیانو’ عنوان کے ساتھ منظرعام پر لایا گیا، یوکرین کے اسکولوں کی عالمی تاریخ کی نصابی کتاب میں غلطی سے شائع کر دیا گیا۔

کتاب کے مصنف نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مزاحیہ پوسٹ غلطی سے کتاب میں شائع ہوئی ہے تاہم اس کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سے طلباء کی دلچسپی اور ان کی توجہ میں اضافہ ہوگا ۔