وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا  لیاری کے مختلف اسکولز اور کالجز کا   دورہ

269

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے لیاری کے مختلف اسکولز اور کالجز کا   دورہ کیا ،جبکہ اسکول اور کالج میں صفائی ستھرائی اور طلبہ و اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے لیاری میں موجود مختلف اسکولز اور کالجز کا دورہ کیا ،صوبائی وزیر عبداللہ ہارون کالج و اسکول کھڈہ مارکیٹ پہنچے تو وہاں پرنسپل کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر  کی جانب سے کالج اور اسکول میں اسمبلی کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی بلکہ اس کی تصاویر اور ویڈیو کلپس بھی ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کو بھیجی جائیں جبکہ اسکول اور کالج میں طلبہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر تعلیم نے نصرت بھٹو کالج اور عزت خان گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لیاری کا بھی دورہ کیا،اسکول اور کالج میں صفائی ستھرائی نہ ہونے اور کلاس رومز میں صفائی کے فقدان پر وہاں کے پرنسپل کو ہدایات دی کہ فوری طور پر صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کالج اور اسکول میں اساتذہ کی حاضری رجسٹر کو چیک کیا اور غیر حاضر اساتذہ کے حوالے سے پوچھ گج  کی،تمام اساتذہ کوروزانہ کی بنیاد پر صبح 8.30 سے قبل اپنی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ہدایت جاری کی۔

سعید غنی نے کالج اور اسکولز میں انرولمنٹ بڑھانے اور جن اسکولز یا کالجز میں انرولمنٹ کم ہیں ان کی فہرستیں مرتب کرنے کی ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات جاری کی جبکہ ایسے اسکولز اور کالجز جہاں انرولمنٹ کم ہیں ان کو ضم کرنے کے حوالے سے رپورٹ مرتب کی جائے۔

صوبائی وزیر نے لیاری ڈگری کالج برائے خواتین کے دورے کے موقع پر وہاں کی صفائی ستھرائی ،اسمبلی کے روزانہ انعقاد اور کلاسز روزانہ ہونے پر پرنسپل کو سراہا ۔