مظفر گڑھ: 3 منزلہ عمارت گرنے سے 8 افراد جاں بحق

82

مظفر گڑھ (آن لائن) مظفر گڑھ میں 3 منزلہ زیر تعمیر عمارت گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہر کے گنجان علاقے قنوان چوک میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ورکرز اور شہریوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں تاہم علاقہ گنجان آباد ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں، ایک لڑکا اور خاتون بھی شامل ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت زیر تعمیر تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا تاہم عمارت گرنے کی تحقیقات جاری ہے۔