پشاور، ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ افراد کیس میں وفاق سے تحریری جواب طلب

158

پشاور (اے پی پی) پشاور ہائیکورٹ نے ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ افراد کے کیس میں وفاق سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ دوران سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ ہم کیس 2 سال سے ایڈجرمنٹ کر رہے ہیں، مزید نہیں ہوگی۔ 2 سال سے گپ بنایا ہوا ہے، ریکارڈ فراہم نہیں کر رہے۔ الیون کور کے نمائندہ نے عدالت کو بتایا کہ ریکارڈ کرنل صاحب کے پاس ہے وہ سی ایم ایچ میں ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کرنل کا کام محاذ جنگ پر ہے یہاں نہیں، سارے کیسز میں اعتراف بیان پر سزا ہوئی کوئی ریکارڈ نہیں، دلائل سننے کے بعد عدالت نے وفاق سے جواب طلب کرکے سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔