اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے عوام کو چینی کا استعمال چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ریاض فتیانہ نے عوام کو چینی کا استعمال ترک کرنے کی ہدایت دے دی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریاض فتیانہنے عوام کو مشورہ دیا کہ چینی صحت کے لیے اچھی نہیں، لوگ چینی استعمال کرنا چھوڑ دیں۔انہوں نے عوام کو مزید مشورہ دیا کہ صرف گندم نہیںبلکہ چاول بھی کھائیں۔ ریاض فتیانہ کے اس بیان پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے پی ٹی آئی کی ٹیم کو نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان نا اہلوں کے پاس گندم، چینی بحران کا حل بس یہی ہے کہ لوگ یہ چیزیں کھانا ہی چھوڑ دیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ان نا اہلوں کے پاس گندم، چینی بحران کا حل بس یہی ہے کہ لوگ یہ چیزیں کھانا ہی چھوڑ دیں۔