کوئٹہ ،لیویز فورس کی کارروائی، چھینی گئی پک اپ برآمد ،مالک کے حوالے

95

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے دکی میںلیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے چھینی گئی پک اپ برآمدکرکے مالک کے حوالے کردی تاہم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔گزشتہ روزڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی کی ہدایت پر رسالدار لیویز اسرار احمد ترین کی سربراہی میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مانکئی ڈیم کی قریب سے چھینی گئی پک اپ برآمد کرلی ۔رسالدار لیویز اسرار احمد ترین کے مطابق نامعلوم ڈاکوئوں نے لکڑیوں سے لوڈ پک اپ نیک محمد قوم کاکڑ ساکن لورالائی سے اسلحے کے زور پر چھین کر لے گئے تھے۔ڈاکووں کے تعاقب کے بعد ڈاکو نے پک اپ پہاڑی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پک اپ مالک کے حوالے کردیا گیا۔