اٹک، زمین کا تنازع، مسلح تصادم کے، ایک جاں بحق ،4 شدید زخمی

84

اٹک(آئی این پی ) زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مسلح تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے صداقت خان کے لواحقین نے نعش کو ایبٹ آباد چوک میں رکھ کر احتجاج کرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے صداقت خان کے لواحقین کا الزام ہے کہ قاتلوں کو پیسے لے کر جائے وقوع سے فرار کرا دیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اٹک کے علاقے خورہ غرشین میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا تو ہونے والی فائرنگ کے باعث صداقت خان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔