چین میں ہلاکت خیز وبا کرونا وائرس کی نشاندہی کرنے والی ایپ متعارف کروادی گئی۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہلک وائرس کی نشاندہی کے لیے کلوزکانٹیکٹ ڈیٹیکٹر نامی ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔
اس ایپ کے ذریعے کروناوائرس کی باآسانی نشاندہی کی جاسکے گی، یہ ایپ صارف کو آگاہ کرے گی کہ اس کے ساتھ موجود شخص کرونا وائرس کا شکار ہے یا پھر مشتبہ ہے۔
یہ موبائل ایپلی کیشن کیو آر کوڈ کے ذریعے اسکین کر کے ڈاؤن کی جاسکتی ہے ، ڈاؤن لوڈ کرتے وقت صارف سے ذاتی معلومات پوچھی جائیں گی ، مثلاً نام،فون نمبر اور آئی ڈی کارڈ نمبر وغیرہ۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 11سو سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور 40 ہزار مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔