اپوزیشن کے پیٹ میں کرپشن اور اقتدار کا درد ہو رہا ہیں، فردوس عاشق اعوان

193

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراپوزیشن جماعتوں کا احتجاج ان کی سیاسی محرومیوں کے ماتم کے سوا کچھ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق   وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان س نےسماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بلاول صاحب یہ آپ کے دور کی کرپشن ہے جس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔ابو اور پھوپھو سے کہیں کہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  سابقہ حکومتوں  نے پاکستان کے ہوائی اڈے تک کوعالمی اداروں میں گروی رکھے دیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مافیا کے سرغنہ لندن میں ہیں، خواجہ آصف صاحب کو چاہیے وہاں رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے لئے نہیں اپنے سیاسی مفادات کے لیے احتجاج کر رہی ہیں۔ ان کے پیٹ میں عوام کی ہمدردی کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن اور اقتدار کا درد ہو رہا ہے۔