پانچ سال میں ایم ایل ون مکمل ہو جائے گا، شیخ رشید

209

اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ  ہم  سندھ حکومت کےساتھ مل کر کراچی سرکلرریلوے کی ساری اراضی خالی کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے بات ہوئے کہا کہ  سندھ حکومت کےساتھ مل کر 5 کلو میٹر اراضی کو وا گزارکرائیں گے، ٹریک خالی کرانے کیلیےعدالت نے رینجرز سے مدد لینے کا بھی کہا ہے۔

صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے کیا ڈیلیورکرنا ہے، بلاول حکومت پر تنقید نہیں کرے گا تو اور کیا کہے گا؟ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بغیرکچھ نہیں ہورہا، یہ ایک بارلاٹھی چارج کرتے ہیں تو سارا نتیجہ نکل آتا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ سی پیک دفن ہو گیا ہے، ان کو آج مایوسی ہوئی، 5 سال میں ایم ایل ون مکمل ہو جائے گا جبکہ ایم ایل ون کے ٹینڈرزکی تاریخ آنا قوم کی کامیابی ہے، سپریم کورٹ اوراسد عمر کا شکریہ ادا کرنا ہے۔