بیمار پاکستان کا علاج نواز شریف کی قیادت میں ہی ممکن ہے ،رانا ثنا اللہ

98

اوکاڑہ(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں دن رات محنت کی جبکہ موجودہ حکومت نے چند ماہ میں ہی اسکا دھڑن تختہ کردیاان کے پاس معیشت کو سنبھالنے کا کوئی منصوبہ نہیں اور نہ ہی ان سے ملک چل سکتا ہے ،پاکستان کی تباہ حال و بیمار معیشت کا علاج میاں نواز شریف کی قیادت سے ہی ممکن ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے ذریعے ہیروبن کر پاکستان کے عوام پر مسلط ہونے والے 18ماہ میں ہی زیرو پلس ثابت ہوئے ،انکی تبدیلی قبر میں دفن ہو چکی ہے ۔ وزیر اعظم کی اے ٹی ایمز مشینوں نے آٹا اور چینی کا بحران پیدا کرکے عام آدمی کی جیب پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈلا ہے یہ اے ٹی ایمز مشینیں پاکستانی غریب عوام کا آ ٹا اور چینی بھی کھا گئے۔