خیبر پختونخوافوڈ اتھارٹی نے بنوں میں غیر معیاری شہد کی بڑی کھیپ پکڑلی

113

پشاور (اے پی پی)خیبر پختونخوافوڈ اتھارٹی نے بنوں تحصیل ڈومیل کے سپینہ تنگی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران مضر صحت شہد کی سپلائی ناکام بنادی ۔فوڈ اتھارٹی کے عہدیدار ذیشان محسود نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہد نیلے زہریلے ڈرموں میں سپلائی کیا جاتا تھا جوکہ مضر صحت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہد کرک سے بنوں لایا جا رہا تھا ۔ ذیشان محسود کے مطابق شہد مزید تجزئے کیلئے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔